# | swe | urd |
---|
1 | Jemen: Fotoutställning Jemen genom våra linser | یمن: یمن ہماری نظر سے، ایک نمائش |
2 | Den jemenitiska journalisten och bloggaren Afrah Nasser använder sociala media för att samla in pengar för att arrangera en fotoutställning i Stockholm, Sverige. | اس صفحہ پر تمام بیرونی لنکس انگریزی زبان میں ہیں۔ یمنی صحافی اور بلاگر افرح نصیر سوشل میڈیا کے ذریعے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں تصویری نمائش کے انعقاد کے لیے پیسے اکٹھا کرنے کی مہم چلا رہی ہیں۔ |
3 | | ان کا منصوبہ یمن کے فوٹوگرافروں سے اعلٰی معیار کی تصاویر خریدنا ہے۔ |
4 | Hon planerar att köpa in fotografier av hög klass från jemenitiska fotografer, vars bilder har fångat viktiga ögonblick i Jemens moderna historia och hyra en utställningslokal i Stockholm där hon tänker ställa ut bilderna. | یہ تصاویر یمن کی عصر حاضر کی تاریخ کو نمایاں کرتی ہیں۔ بعد از آن، وہ اسٹاک ہوم میں ایک نمائش کا ہال کرائے پر لیں گی، اور ان تصاویر کی وہاں نمائش ہوگی۔ |
5 | Afrah skrev på sin Facebook-sida om fotoutställningen som hon har döpt till: “Jemen genom våra linser.” | افرح نے اپنے فیس بک صفحے پر اس نمائش کے بارے میں لکھا ہے، جس کو وہ نام دیتی ہیں: “یمن ہماری نظر سے”۔ |
6 | Om sina försök att samla in pengar skriver hon så här: | پیسے اکٹھا کرنے کی مہم کے بارے میں وہ لکھتی ہیں: |
7 | “Det här är ett projekt som jag jobbar på för jemenitiskt konstfotografi. | یہ منصوبہ یمن کے فوٹوگرافی آرٹ کے بارے میں ہے۔ |
8 | Det är en fotoutställning om Jemen av jemenitiska fotografer här i Stockholm. | یہ ایک یمنی نمائش ہے جس کی میزبانی خود اسٹاک ہوم میں موجود یمنی فوٹوگرافر کررہے ہیں۔ |
9 | Jag använder en webbplats för crowdfunding för att samla in medlen. | میں ویب سائٹ کے ذریعے پیسے اکٹھے کررہی ہوں۔ |
10 | I princip är det DU som kan få det att ske. | یہ آپ ہیں جو اس نمائش کو ممکن بنا سکتے ہیں۔ |
11 | Ingen penninggåva är för liten. | چھوٹے سے چھوٹا عطیہ بھی قابل قدر ہے۔ |
12 | 5 euro kan göra stor skillnad. | ۵ یورو بھی بڑا فرق پیدا کرسکتا ہے۔ |
13 | Snälla, stöd utställningen och de jemenitiska fotograferna.” | اس نمائش اور یمنی فوٹوگرافروں کی ضرور مدد کریں۔” |
14 | Titta på det här videoklippet av den modiga bloggaren och hennes donationsprojekt file at Ulule. | اس ویڈو کو دیکھیں جو اس بہادر بلاگر نے بنائی ہے۔ عطیہ پروجیکٹ کی معلومات یہاں(Ulule) موجود ہے۔ |
15 | Syftet är att samla in medel för att arrangera en utställning för att sprida kunskap om Jemen och stödja nya jemenitiska fotografer. | اس نمائش کا مقصد یمن کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا اور وہاں کے ابھرتے ہوئے فوٹوگرافروں کی مدد کرنا ہے۔ |
16 | Afrah vädjar till tittarna att hjälpa henne att förverkliga denna utställning. | افرج ناظرین سے درخواست کرتی ہیں کے وہ اس نمائش کو ایک حقیقت بنائیں۔ |
17 | Afrah fortsätter: | افرح مزید لکھتی ہیں: |
18 | Jag tycker att projektet är viktigt för det skulle belysa infallsvinkklar på Jemen av jemenitiska fotografer som vanligtvis inte får möjlighet att sprida sitt budskap internationellt som de hade velat. | میں سمجھتی ہوں کہ یہ نمائش اس لیے بہت اہم ہے کیونکہ یمن کے فوٹوگرافروں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی رائے کے اظہار کا موقع نہیں ملتا۔ |
19 | Dessutom, eftersom Jemen genomgår svåra tider, skulle detta kunna vara ett sätt att stödja dem. | اور کیونکہ یمن مشکل دور سے گزر رہا ہے، یہ نمائش ان کی مدد کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ |