# | urd | zhs |
---|
1 | یوکرین: آندرے شیوشنکو فٹ بال سے رخصت، سیاست میں داخل | 乌克兰:舍甫琴科转战政坛 |
2 | 28 اکتوبر کے پارلیمانی انتخابات سے ٹھیک تین ماہ قبل 28 جولائی کو یوکرین کے فٹ بال اسٹار آندرے شیوشنکو نے اعلان کر دیا کہ وہ کھیل سے ریٹائرمنٹ لے کر سیاست کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں۔ | 十月廿八日乌克兰国会大选整三个月前的七月廿八日,足球明星安德列. |
3 | شیوشنکو کے کئی پرستار مایوس ہوئے، کہ انہوں نے واضح و مکمل بات کیوں نہیں کی۔ | 舍甫琴科宣布他将退出球坛进军政坛。 |
4 | اعتراض سیاست دان بننے کے ان کے فیصلے پر نہیں تھا: کیونکہ بالآخر معروف شخصیات میں سیاسی قوتوں میں شامل ہونا اور دیگر طریقوں سے سیاست کا حصہ بننا تو اب عام ہے، وہ بھی ایسے مقاصد کے لیے جسے یوکرین کے بہت کم لوگ غرض رکھتے ہیں۔ | 许多乌克兰球迷相当失望,而这已经是委婉的形容。 |
5 | لیکن شیوشنکو کے معاملے میں مسئلہ یہ جاننا تھا کہ وہ آنے والے انتخاب میں کس جماعت کی نمائندگی کریں گے۔ | 倒不是因为他决定从政:毕竟名人为各方政治势力背书或是参与政治已习以为常,乌克兰也没什么人还认为他们是为公众利益着想。 |
6 | عظیم یوکرینی فٹ بال کھلاڑی آندرے شیوشنکو “یوکرین - فارورڈ!” | 舍甫琴科的问题在于他选择在下次选举中代表的政党。 |
7 | پارٹی کانگریس کے موقع پر۔ | 乌克兰足球明星安德列. |
8 | تصویر از سرگئی خارچنکو، کاپی رائٹ ڈیموٹکس (2 اگست، 2012ء) | 舍甫琴科,摄于乌克兰前进党大会。 |
9 | انہوں نے براہ راست یہ اعلان نہیں کیا کہ وہ کون سی جماعت میں شامل ہو رہے تھے، البتہ ان کے شائقین، ممکنہ ووٹ دینے والے حتیٰ کہ چند یوکرینی سیاست دانوں نے بھی اگلے 24 گھنٹوں سے زیادہ وقت ان قیاس و گمان میں گزارا کہ شیوشنکو کس جماعت کا انتخاب کریں گے۔ | Sergii Kharchenko 摄影,Demotix 版权所有 (Aug. 2, 2012)。 |
10 | فیس بک پر ایک پول [ru] کیا گیا تاکہ شیوشنکو کی متوقع سیاسی ترجیحات کے حوالے سے انٹرنیٹ کی دنیا کے باسیوں کی توقعات کا تعین کیا جا سکے۔ | 他一开始并没有宣布将加入哪个政党,于是接下来廿四小时中他的球迷、潜在选民甚至乌克兰政治人物都在不断猜测。 |
11 | ووٹ میں گو کہ زیادہ افراد نے حصہ نہیں لیا، لیکن ان کی پیش گوئیاں عوامی سطح پر پھیلے اس تذبذب کو ظاہر کرنے کے لیے کافی تھیں جو فٹ بال کے اسٹار کھلاڑی کے اعلان نے پیدا کیا تھا۔ | 脸书上发起了投票活动调查网友对舍甫琴科政治倾向的预期。 投票的人不多,但是参与投票者的选择的确反应出这位球星的意外宣言造成的困惑。 |
12 | جواب دینے والوں کی اکثریت (250 ووٹوں) نے سمجھا کہ حکمران جماعت پارٹی آف ریجنز اس انتہائی قابل احترام کھلاڑی کا ممکنہ انتخاب ہوگی؛ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن وتالی کلشکو کی اودار پارٹی (“اسٹرائیک”) دوسرے نمبر پر آئی، 177 ووٹوں کے ساتھ؛ 40 افراد نے شیوشنکو کو نتالیا کورولیوسکا کی یوکرینیا-وپیرید! | 大多数人(250 票)认为执政的地区党是这位拥有高度评价的运动员最有可能的选择,Vitaly Klitschko 的乌克兰民主改革联盟(“冲击!”) |
13 | پارٹی (“یوکرین - فارورڈ!”) کا حصہ دیکھا، جسے مارچ 2012ء میں یولیا تائموشنکو کے اتحاد (BYuT) سے نکال دیا گیا تھا؛ اور صرف 17 فیصد نے توقع ظاہر کی کہ شیوشنکو متحدہ حزب اختلاف میں شمولیت اختیار کریں گے، جس میں اس وقت تائموشنکو کی بتکشچینا پارٹی (“فادرلینڈ”) کے ساتھ ساتھ دیگر سیاسی قوتیں (جیسا کہ ارسنی یاتسینیوک، اناتولی ہرتسنکو اور ویاچیسلاف کیریلنکو) بھی شامل ہیں۔ | 以 177 票得到第二名。 40 个投票者认为他支持 Natalia Korolevska 所领导,2012 年三月被逐出尤莉娅. |
14 | ٹوئٹر پر رکن پارلیمان آندرے شیوشنکو (@ashevch; BYuT) نے اپنے معروف ہم نام کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا [uk]: | 季莫申科集团(BYuT)的乌克兰前进党。 |
15 | | 仅有 17 人认为舍甫琴科将加入包括季莫申科的祖国党成员和其他政治势力(如 Arseniy Yatseniuk、Anatoliy Hrytsenko 和 Viacheslav Kyrylenko)的反对党联盟。 |
16 | سیاست میں جتنے زیادہ شیوشنکوز آئیں، بہتر ہے […] | 国会议员安德列. |
17 | پھر انہوں نے اپنی پیش گوئی [uk] کی - اور بعد ازاں فٹ بال کے عظیم کھلاڑی کو ماضی کی سیاسی وابستگی کے بارے میں ایک محتاط یاددہانی بھی کی: | 舍甫琴科(@ashevch; BYuT)在推特上为与他同名的球星喝采: |
18 | شیوشنکو [وتالی] کلشکو میں شمولیت اختیار کریں گے۔ | 越多舍甫琴科从政越好 |
19 | ان کے لیے سب سے اہم بات یہ کہ وہ [صدر وکٹر یانکووچ] کے لیے مہم نہ چلائیں، جیسا کہ انہوں نے 2004ء میں کیا میں اپنے ہم نام کو بہت پسند کرتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ وہ خود کو سمجھے۔ | 他也做了推测,接着谨慎考量了这位球星过去参与过的政治活动: 舍甫琴科(踢足球的)会加入 Klitschko 的政党。 |
20 | شیوشنکو رکن پارلیمان شیوشنکو فٹ بال کھلاڑی کی پسند کے بارے میں غلط ثابت ہوئے، اور ان کی طرح اور کئی لوگ بھی۔ | 最重要的是他别像 2004 年一样为总统亚努科维奇助选。 |
21 | نتالیہ کورولیوسکا کی “یوکرین - فارورڈ!” | 我很喜欢这位同名同胞,希望他能找到自我。 |
22 | فاتح ثابت ہوئی۔ | 国会议员舍甫琴科和其他许多人一样都猜错了。 |
23 | شیوشنکو فٹ بال کھلاڑی کی طرح کورولیوسکا نے 2004ء کے صدارتی انتخابات میں وکٹر یوش چنکو پر یانوکووچ کو ترجیح دی، جو یوکرین میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کا سبب بنا، جو نارنجی انقلاب کے نام سے معروف ہوئے۔ | 雀屏中选的是 Natalia Korolevska 的乌克兰前进党。 |
24 | لیکن جب 2005ء میں شیوشنکو یوش چنکو کے مشیر مقرر ہوئے تھے، تو کورولیوسکا BYuT کے ٹکٹ پر رکن پارلیمان منتخب ہوئیں، پہلے 2006ء میں اور پھر 2007ء میں ایک بار پھر۔ | 如同球星舍甫琴科,Korolevska 在 2004 年总统大选中支持亚努科维奇而非维克多. 尤申科。 |
25 | یہ اتحاد مارچ 2012ء میں خاتمے کو پہنچا، جب کورولیوسکا BYuT سے نکال دی گئیں۔ | 当年大选后全乌克兰发生被称为“橙色革命”的大规模抗议行动。 |
26 | (قابل ذکر بات، کورولیوسکا کے بھائی قسطنطین کورولیوسکی [ru]، جو 2010ء میں اپنے پیشرو ماسکو کے میئر یوری لوزکوف، کے استعفے کے بعد شہر ماسکو کے شعبہ شہری تعمیراتی پالیسی، ترقیات اور تعمیر نو کے پہلے نائب سربراہ مقرر ہوئے، ولادیمیر پیوتن کی حکومت میں علاقائی ترقی کے نائب وزیر بنے۔) | 然而当舍甫琴科在 2005 年成为尤申科的顾问时,Korolevska 先是在 2006 年成为代表季莫申科集团的国会议员,2007 年再度连任。 这项联盟在 2012 年三月 Korolevska 被逐出集团时破裂。 |
27 | اپنی موجودہ نئی صورت میں کئی ماہرین کورولیوسکا کو ایک آزاد کھلاڑی کی حیثیت سے نہیں دیکھتے، بلکہ انہیں حکمرانوں کے سیاسی “منصوبے” کا حصہ سمجھتے ہیں - ایک طرح کا جال جو حزب اختلاف کے ووٹروں کو بڑی تعداد میں کھینچنے کے لیے بچھایا گیا۔ | (题外话,Korolevska 的哥哥 Konstantin Korolevsky 过去是莫斯科都市建设政策、发展与重建部门的第一副部长,2010 年上司莫斯科市长 Yuri Luzhkov 辞职后,Korolevsky 成为了普亭政府的地区发展部副部长)。 |
28 | اس لیے یہ بات حیران کن نہیں کہ شیوشنکو کے کئی مقامی پرستاروں نے ان کے کورولیوسکا کی پارٹی میں اہم حیثیت اختیار کرنے پر تلخی محسوس کی ہے۔ | 在她现在的政治角色中,许多人认为 Korolevska 并不是独立活动,而是政府代价高昂的“计划”-- 用来将选票从反对党处吸走的陷阱。 |
29 | ایف سی ڈائنامو کیف کے فین پورٹل پر شیوشنکو کے کورولیوسکا کے ساتھ اتحاد کی خبر [ru] نے 800 سے زائد تبصرے سمیٹے۔ | 因此不意外许多国内的舍甫琴科球迷对他担任 Korolevska 党内第二号候选人的决定大失所望。 |
30 | مندرجہ ذیل ان میں سے ایک ہے جسے صارف DK300نے کیا: | 基辅迪纳摩足球俱乐部的球迷入口网站上,一篇宣布舍甫琴科加入 Korolevska 一党的新闻得到超过八百条回应。 |
31 | یہ جماعت [یوکرین -فارورڈ!] سیاسی نہیں بلکہ خالصتاً تکنیکی جماعت ہے۔ | 下面是网友 DK300 的意见: |
32 | یہ مخصوص انتخابات کے لیے ایک مخصوص ہدف کے ساتھ تخلیق کی گئی۔ | 乌克兰前进党不是政党,只是个纯技术性党派,是为了特定选举制造出来达成特定目标的组织。 |
33 | اس کے لیے رقم مختص کی گئی، اور یہ رقم ان سرفہرست [5 سے 20امیدواروں] میں تقسیم کی جائے گی۔ | 一定额度的资金将分给前五到廿名候选人。 |
34 | اس کا کوئی مستقبل نہیں، نہ قومی سطح پر، حتیٰ کہ دیہی سطح پر بھی نہیں، اور اس میں شمولیت کرنے والے ہر فرد کو یہ بات سمجھنی چاہیے۔[ …] | 这个党不论在地方或全国层级都没有未来,而所有加入的人都明白这一点。 |
35 | صارف فرینکسٹائن نے اپنے بلاگ پر شیوشنکو کی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کچھ یوں کیا[ru]: | frankensstein 在博客上分享他对于舍甫琴科这件事的看法: |
36 | ذاتی طور پر، مجھے اس میں کوئی حیران کن بات نظر نہیں آتی کہ آندرے شیوشنکو نے کورولیوسکا کی جماعت میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ | 我个人不觉得安德列. |
37 | پیشہ ورانہ فٹ بال کے معیارات کے مطابق، جس میں شیوشنکو نے اپنی پوری زندگی [صرف] کی ہے، وہ صرف دوسرے کلب میں منتقل ہوئے ہیں جس نے انہیں بہتر معاہدہ دیا ہے، اتنی سی بات ہے۔ | 舍甫琴科加入 Korolevska 的政党有什么好奇怪的。 |
38 | میرے اندازے میں [ایف سی بارسلونا] سے [ریال میڈرڈ سی ایف] میں منتقل ہونا زیادہ موزوں ہوتا۔ | 以他的职业足球生涯来说,他就是从一个俱乐部转会到另一个开出更好条件的俱乐部而已。 |
39 | جو بات مجھے عیب لگی کہ […] ہمارے ملک میں ایسا لگتا ہے کہ شیوشنکو چند وجوہات کی بنیاد پر کوئی اخلاقی ساکھ کا حامل شخص ہے، کہ ہر شخص ایک مشکوک سیاسی قوت کے ساتھ ان کی اچانک دوستی پر انتہائی مضطرب و پریشان ہوگیا۔ | 从巴塞隆纳转会到皇家马德里还比较恶劣我觉得。 我觉得奇怪的是,在我们国内舍甫琴科似乎被当作道德标竿,然后大家因为他突然和某个可疑的政治势力友好而极度不满。 |
40 | معذرت کے ساتھ، کیوں؟ | 不好意思,这是为什么? |
41 | ایک فٹ بال کھلاڑی کی حیثیت ایک کھلاڑی سے زیادہ کچھ نہیں - بلاشبہ ایک سماجی رہنما بھی نہیں۔ | 足球明星就只是个足球明星罢了,不是什么社会领袖。 |
42 | ایک معمولی بوسیدہ جماعت کو صرف اس لیے ووٹ دینا کہ فٹ بال کا ایک شاندار کھلاڑی اب ان کی طرف سے کھیلتا ہے - ہر گز معقول نہیں کیونکہ، ایک امر تو طے ہے کہ پارلیمان فٹ بال کا میدان نہیں اور نہ ہی شیوشنکو کبھی [فنرباخچے ایس کے بمقابلہ اے سی میلان ، 2005ء کی اپنی ایک میچ میں چار گولوں کی کارکردگی دہرا پائیں گے]۔ | 毫无道理要为了某个很酷的球星在那里就从此就开始投票给一个腐败的小政党。 国会不是足球场,舍甫琴科也不会再重演他的大四喜(2005 年费内巴切对 AC 米兰)。 |
43 | تبصروں کے حصے میں ولادیمیر پیریوزنک نے لکھا [ru]: | Vladimir Perevoznik 在回应中写道: |
44 | […] شیوشنکو [ریاستہائے متحدہ امریکہ] جا سکتے تھے، ایک ملک جہاں وہ سکون کی زندگی گزارتے۔ | 舍甫琴科可以去美国过舒服日子,每个月赚上百万美元,但是他选择了政治,也就表示国会议员比顶级足球员赚的还多。 |
45 | وہ ایک مہینے میں لاکھوں [امریکی ڈالرز] کمالیتے۔ | 这才是重点。 |
46 | لیکن انہوں نے سیاست کا انتخاب کیا […]۔ جس کا مطلب ہے کہ رکن پارلیمان بننا ایک سرفہرست فٹ بال کھلاڑی بننے سے زیادہ نفع بخش ہے۔ | Korolevska 的官方脸书网页(19120 人说“赞”)用一张照片宣布舍甫琴科加入,照片标题是: |
47 | اتنی سی بات ہے۔ | 安德列. |
48 | کورولیوسکا کے باضابطہ فیس بک صفحے (19120 ‘لائیکس') پر شیوشنکو کے “حصول” کا اعلان اس کیپشن کے ساتھ ایک تصویری پوسٹ کے ذریعے کیا گیا [ru]: | 舍甫琴科和我们的新世代政治家团队并肩站在一起! 网友反应各异,以下是部份节选。 |
49 | آندرے شیوشنکو ہماری ٹیم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سیاست دانوں کی نئی نسل کی ٹیم! | Yuri Didyk: |
50 | ردعمل مختلف تھا؛ درج ذیل مختصر منتخب جملے ہیں۔ | 只有过去五年住在乌克兰境内的公民可以成为国会议员。 |
51 | صرف وہ شخص جو یوکرین کا شہری ہو اور گزشتہ پانچ سال سے یوکرین میں مقیم ہو [رکن پارلیمان] بن سکتا ہے۔ | 他才住在乌克兰没几年。 |
52 | شیوشنکو [یوکرین میں] صرف چند سال رہے ہیں۔[ …] | Viktor Yanchenko: |
53 | وکٹر یان چنکو [uk]: | 安德列终于找到属于他的俱乐部,签了五年约! |
54 | بالآخر آندرے نے اپنی ٹیم تلاش کر ہی لی اور 5 سال کے ایک اچھے معاہدے پر دستخط کر دیے!!! | Vasyl Sokyrko: |
55 | واسل سوکیرکو [uk]: | 体育和政治不应混为一谈! |
56 | کھیل اور سیاست کو کبھی نہیں ملانا چاہیے! | 把优秀运动员牵扯进来就是错误。 |
57 | عظیم کھلاڑیوں کو شامل کرنا ایک بہت بڑی غلطی ہے۔ | 不要想把腐败、老化没效率的政治机器藏在传奇球员的背后然后对大众洗脑! |
58 | بدعنوان، پرانی، غیر موثر سیاسی کٹھ پتلیوں کو فٹ بال کے عظیم کھلاڑیوں کے پیچھے نہیں چھپانا چاہیے - اور عوام کی برین واشنگ نہیں کرنی چاہیے![ …] | Valery Dyadyura: |
59 | والیری دیادیورا [ru]: | 人越有钱就越容易收买。 |
60 | جس شخص کے پاس جتنا زیادہ پیسہ ہے، اسے خریدنا اتنا آسان ہے | Petr Galat: |
61 | پیٹر گلات[ru]: | 踢足球只能领薪水,搞政治才有赚头。 |
62 | فٹ بال میں تو صرف تنخواہ ہے، اصلی پیسہ تو سیاست میں ہے۔ | Boris Lukin: |
63 | بورس لیوکن [ru]: میں یہ مانتا ہوں کہ اک بہتر مستقبل کے لیے تبدیلیاں ممکن ہیں ۔۔ | 我想相信进步是有可能的…… 大众喜欢舍甫琴科,他是现代乌克兰人的范例,带来新一代优秀政治家崛起的希望…… 无论如何,伟大的人不见得每件事都做的很好,但舍甫琴科永远是我们国家的骄傲! |
64 | شیوشنکو، جو یوکرینی باشندوں کے لیے ایک جدید مثال ہیں، جیسے لوگوں نے نئے اور مہذب سیاست دانوں کے ظہور کی امید دی ہے ۔۔ | 舍甫琴科的脸书球迷页面上(32353 人说“赞”),关于这位球员换工作的公告很简短: |
65 | بہر صورت، عظیم لوگ ضروری نہیں کہ ہر کام عظیم کریں، لیکن شیوشنکو ہمیشہ ملک کے لیے فخر کی علامت رہیں گے! | 比赛结束 这里的网友反应也十分分歧。 |
66 | شیوشنکو کے پرستار فیس بک صفحے (32353 ‘لائیکس') نے فٹ بال کھلاڑی کے کیریئر کے اختتام کا اعلان بہت ہی مختصر تھا: | Tim Troubled Hennum: 老兄你干得很好,祝政治生涯顺利。 |
67 | کھیل ختم | 如果你在挪威我会投给你的。 |
68 | یہاں بھی ردعمل مختلف تھا۔ | Taras K Oleksyk: |
69 | ٹم ٹربلڈ ہینم [en]: | 从伟大球员变成差劲的政治家? |
70 | دوست تم نے شاندار کھیلا، سیاسی کیریئر کے لیے نیک تمنائیں اگر تم ناروے میں سیاست دان بنتے تو میں تمہیں ووٹ دیتا ? | 舍瓦,你的钱够你远离政治了,不要搞那些虚假的玩意,留在干净的比赛里,拜托。 |
71 | تارس کے اولیک سک [en]: | Michal Frýba: |
72 | ایک عظیم کھلاڑی سے برے سیاست دان تک؟ | 谢谢你进的每一个球。 |
73 | شیوا، تمہارے پاس کافی پیسہ تھا کہ تم سیاست کے کاروبار سے دور رہتے، حقیقی منصوبوں میں مت الجھو، صاف کھیل سے جڑے رہو، براہ مہربانی | 祝好运,你是个正直的人,可以为你的国家做好事!!! |
74 | ہر گول کے لیے شکریہ، نیک تمنائیں، تم ایک بہت ایماندار شخص ہو، اپنے ملک کے لیے بہت کچھ اچھا کر سکتے ہو۔۔۔!!!! | Oleksandr Sivtsov(@10Sascha)在推特上留言给基辅迪纳摩足球俱乐部的现任经理 Yuri Semin: |
75 | ٹوئٹر پر الیگزیندر سویتسوف (@10Sascha) نے ایف سی ڈائناموکیف کے موجودہ کوچ یوری سیمن کو یہ لکھا[ru]: | 告诉我,舍甫琴科从足球界退休你会觉得难过吗? |
76 | مجھے بتائیے، کہ کیا آپ [شیوشنکو] کی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ پر ناخوش ہیں؟ اور سیمن (@Yuri_Semin) نے جواب دیا [ru]: | Semin(@Yuri_Semin)回答: |
77 | بلاشبہ، مجھے اس کا افسوس ہے، کیونکہ شیوشنکو اب بھی ایک بہترین فٹ بال کھلاڑی ہے۔ | 当然,我觉得很遗憾,因为舍甫琴科依然是个优秀的足球员。 |
78 | لیکن یہ اس کی پسند تھی، اور میں اس کی راہ میں نہیں آنا چاہتا تھا۔ | 但这是他的选择,我不会妨碍他。 |